آدمی کی موت، اخبار میں اشتہار بھی چھپ گیا لیکن پھر ایسا کام ہوگیا کہ ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے

آدمی کی موت، اخبار میں اشتہار بھی چھپ گیا لیکن پھر ایسا کام ہوگیا کہ ڈاکٹر ...
آدمی کی موت، اخبار میں اشتہار بھی چھپ گیا لیکن پھر ایسا کام ہوگیا کہ ڈاکٹر بھی حیران رہ گئے
سورس: Pexels

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے شہر منگلور میں ایک 67 سالہ شخص  کو مردہ قرار دینے کے بعد اس وقت زندہ پایا گیا جب اسے مردہ خانے منتقل کیا جا رہا تھا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق پاویتھرن کو وینٹیلیٹر سے ہٹانے کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے اہل خانہ کو بتایا تھا کہ وہ چند ہی لمحوں میں انتقال کر جائیں گے۔ اس کے بعد اہل خانہ نے ان کی موت کا اعلان کر دیا اور ان کی آخری رسومات کی تیاری بھی شروع کر دی تھی۔ مگر جیسے ہی ان کی "لاش" کو ایمبولینس کے سٹریچر پر منتقل کیا جا رہا تھا، ہسپتال کے  عملے کے ایک رکن  نے ان کی انگلیوں کی حرکت کو محسوس کیا اور فوراً ڈاکٹروں کو اطلاع دی۔

پاویتھرن کو فوری طور پر ہسپتال کے آئی سی یو منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق "وہ اب اپنی آنکھیں کھول کر لوگوں کو دیکھ رہے ہیں ۔ اگرچہ ان کی حالت نازک ہے، لیکن وہ مثبت طریقے سے علاج کا جواب دے رہے ہیں۔"

دلچسپ بات یہ ہے کہ پاویتھرن کی "موت" کے اعلان کے بعد مقامی اخبارات نے ان کا تعزیتی پیغام شائع کر دیا تھا، جس کی وجہ سے متعدد لوگ ان کے گھر افسوس کے لیےبھی  پہنچ گئے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -