لاہور میں ٹریفک کیلئے ایک اور انقلابی قدم، موٹر سائیکل سواروں کیلئے الگ راستہ مختص

لاہور میں ٹریفک کیلئے ایک اور انقلابی قدم، موٹر سائیکل سواروں کیلئے الگ ...
لاہور میں ٹریفک کیلئے ایک اور انقلابی قدم، موٹر سائیکل سواروں کیلئے الگ راستہ مختص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں جدید معیار کی ٹریفک کے لئے ایک اور انقلابی قدم کے تحت سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کیلئے الگ راستہ مختص کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لئے الگ راستہ مختص کر دیا گیا ہے، اس اقدام سے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی حادثات سے حفاظت ہو گی، مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی۔
پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین کی تعمیر جاری ہے، 10 کلومیٹر بائیکرز لین کو خوبصورت سبز رنگ سے تیار کیا جا رہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بائیکرز لین پر تعمیراتی معیار کو بہترین بنانے کی ہدایت کی ہے۔