محفوظ ماں ایمبولینس سروس کا آغاز

محفوظ ماں ایمبولینس سروس کا آغاز
 محفوظ ماں ایمبولینس سروس کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خادم پنجاب محمد شہباز شریف نے ایک طرف ہیپاٹائٹس سی اور بی کی روک تھام کے لئے جدید کلینکس کی تعمیر کا اعلان کر دیا ہے پنجاب کے 36 اضلاع میں جنگی بنیادوں پر دسمبر تک ہیپاٹائٹس کے مریضوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی شروع ہو جائے گی ان کلینکس سے لاکھوں غریب، مزدور، خواتین اور بوڑھے افراد کا مفت علاج ہوگا ہیپاٹائٹس بی اور سی مہنگا ترین علاج ہے غریبوں کی دسترس سے باہر ہے۔


پاکستان میں علاج معالجہ کمرشل ہو چکا ہے امراء ملک کے بڑے بڑے پرائیویٹ ہسپتالوں میں وی آئی پی علاج کراتے ہیں جبکہ غریب آدمی کو ہسپتالوں میں مفت سرنج اور ڈسپرین کی گولی نہیں ملتی امراء اور ان کے بچے امریکہ اور لندن جا کر طبی معائنہ کراتے ہیں لیکن غریب آدمی ملک کے اندر اچھے ڈاکٹر سے چیک اپ نہیں کرا سکتا ملک میں ہزاروں بچے، خواتین، بوڑھے طبی سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں اس کا ذمہ دار کون ہے ملک میں کب تک غریب طبی سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے مرتے رہیں گے کب ملک میں سرکاری ہسپتالوں میں نادار مریضوں کا مفت علاج ہوگا آزادی کے 70 سال گزرنے کے بعد بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان میں عوام کو مفت علاج اور تعلیم میسر نہیں۔


پاکستان کے بڑے صوبے پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف عوام کو مفت تعلیم اور طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں پہلے مرحلے میں 45 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ریگولر کیا گیا۔ ایک اور انقلابی اقدام اٹھا کر محفوظ ماں ایمبولینس سروس شروع کی تاکہ دیہات میں غربت کی وجہ سے کوئی حاملہ خواتین زچگی کے دوران ہسپتال جانے سے نہ رہ سکیں پنجاب میں پہلے مرحلے میں 150 بنیادی صحت مراکز کو 24/7 پروگرام کے تحت چلایا گیا اور اس وقت 11 سو سے زائد بنیادی صحت مراکز 24 گھنٹے کام کر رہے ہیں جہاں تربیت یافتہ لیڈی ہیلتھ وزیٹرز اور دیگر عملہ مریضوں کی خدمت کے لئے موجود ہوتی ہیں خادم اعلیٰ پنجاب نے دیہی علاقوں میں حاملہ خواتین کے لئے مفت ایمبولینس سروس کا آغاز کیا ہے۔ خادم اعلیٰ جو بات کرتے ہیں اس پر عمل کر کے دکھاتے ہیں پہلے مرحلے میں 193 ایمبولینسز فراہم کی گئی ہیں۔


ایمبولینس سروس کی ہیلپ لائن 1034 ہے مزید 200 ایمبولینسز سٹم میں شامل کر دی جائیں گی خواتین یا مرد ایمرجنسی سروس کے لئے ہیلپ لائن پر فون کر سکتے ہیں اس کے علاوہ حاملہ خواتین کو LHWs اور LHV کے ذریعے رجسٹرڈ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر ایمبولینس کو کال کیا جائے تو متعلقہ خاتون کا ڈیٹا پہلے سے ہی سسٹم میں موجود ہو۔ جب کوئی خاتون یا خاندان کا فرد ٹال فری ہیلپ لائن 1034 پر کال کرتا ہے تو ٹیلی فون کال ایمبولینس سروس کے مرکز میں موصول ہوتی ہے آپریٹر متعلقہ خاتون کے گھر کا پتہ نوٹ کر کے قریبی علاقے میں ایمبولینس کے ڈرائیور کو مطلع کیا جاتا ہے جو گھر سے پتہ پر پہنچ کر حاملہ خاتون کو قریبی صحت مرکز پہنچاتا ہے اس سروس کی اہم بات یہ ہے کہ جب مریضہ بنیادی صحت مرکز پر پہنچتی ہے تو متعلقہ طبی عملہ اس بات کا تسلی کرتا ہے کہ خاتون کے کیس میں کوئی پیچیدگی تو نہیں اس دوران ایمبولینس بنیادی صحت مرکز میں کھڑی رہتی ہیں تاکہ پیچیدگی کی صورت میں خاتون کو شہر کے بڑے ہسپتال منتقل کیا جا سکے۔ تحفظ ماں ایمبولینس سروس کے ذریعے اب تک 200 حاملہ خواتین کو اس کے ذریعے مفت بنیادی صحت مراکز تک پہنچایا گیا ہے خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا مزید 400 ایمبولینسز سروس کی فراہمی کا پروگرام ہے۔ خادم پنجاب نے غریب حاملہ خواتین کا مسئلہ حل کر دیا کیونکہ دیہات میں غربت پائی جاتی ہے اور ہسپتال تک گاڑی کا کرایہ بھی نہیں ہوتا۔


غریبوں کی آواز کو خادم پنجاب نے سن لیا اب پنجاب میں غریبوں کا مفت علاج ہوگا اس سلسلے میں خادم پنجاب خود صوبے کے مختلف تحصیل ہیڈ کوارٹرز کے ہسپتالوں کے اچانک دورے کر رہے ہیں۔جس سے ہسپتالوں کا نظام ٹھیک ہوگا 1992ء میں صوبہ سرحد کے اس وقت کے وزیر اعلیٰ صاحبزادہ پیر صابر شاہ رات کے دو دو بجے اچانک ہسپتالوں پر چھاپے مارتے تھے اور قلیل عرصے میں ہسپتالوں کا نظام ٹھیک ہوا تھا ڈاکٹر وقت پر ڈیوٹی پر آتے تھے ڈاکٹری ایک مقدس پیشہ ہے ڈاکٹر حضرات بھی خادم پنجاب کے وژن کے مطابق دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اللہ تعالیٰ دنیا و آخرت دونوں میں اس کا اجر دے گا۔

مزید :

کالم -