فرانس کے دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر آرمی چیف مستعفی ،فرانسیسی صدر نے نئے فوجی سربراہ کا تقرر کردیا

فرانس کے دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر آرمی چیف مستعفی ،فرانسیسی صدر نے نئے فوجی ...
فرانس کے دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر آرمی چیف مستعفی ،فرانسیسی صدر نے نئے فوجی سربراہ کا تقرر کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (صباح نیوز)دفاعی بجٹ میں کٹوتی پر فرانس کے آرمی چیف جنرل پیری ڈی ویلیئر نے صدر ایمانیول میکرون سے شدید اختلافات کے بعد احتجاجاً عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ ۔فرانسیسی صدر نےجنرل پیری ڈی ویلیئر کے مستعفیٰ ہونے پر نئے فوجی سربراہ کا تقرر کر دیا ہے ۔

غیر ملکی میڈیا  کے مطابق فرانسیسی فوج کے سربراہ کے آفس سے جاری بیان میں جنرل پیری ڈی ویلیئر نے کہا کہ انہوں نے انتہائی مشکل حالات کے باوجود فوج کی دفاعی صلاحیت کو برقرار رکھا لیکن اب صدر کی جانب سے فوج پر مالی پابندی نافذ کی جارہی ہے اور دفاعی بجٹ میں کٹوتی کی گئی ہے ،جنرل ویلیئر نے کہا کہ فوجی بجٹ میں کٹوتی کی صورت میں فوج کی قیادت نہیں کرسکتا اور ان حالات میں وہ فرانسیسی قوم کے دفاع اور مضبوط فوج کی ضمانت بھی نہیں دے سکتے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے ان کا استعفی منظور کرنے کے ساتھ نئے آرمی چیف کی تقرری کا اعلان کردیا ہے۔فرانسیسی حکومت نے بجٹ کے خسارے کو کم کرنے کے لیےملکی دفاعی بجٹ میں ساڑھے 800 ملین یورو کی کٹوتی کا اعلان کیا تھا ۔دوسری طرف اپنے ایک انٹرویو میں فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ کچھ چیزوں پر کھلے عام بحث کرنا مناسب اور باوقار طریقہ نہیں ہے ،وہ فوجی بجٹ میں کٹوتی کے معاملے میں کوئی بھی مخالفت برداشت نہیں کریں گے، اگر فوج کے سربراہ اور صدر میں کسی بات پر اختلاف ہو تو فوجی سربراہ کو گھر جانا پڑے گا۔فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ فوجی سربراہ کو ان کی تب تک حمایت حاصل رہے گی جب تک وہ اپنے اختیارات کے اندر رہ کر کام کریں گے۔