”ہمارا جھنڈا اس تصویر سے ہٹاﺅ بے وقوف۔۔۔“ اے بی ڈویلیئرز نے ایک ایسی چیز کیساتھ بھارتی جھنڈا شیئر کر دیا کہ بھارتی تلملا اٹھے، دیکھ کر آپ کو بے حد حیرت ہو گی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دنیائے کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والے اے بی ڈویلیئرز نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تو مداح بے حد افسردہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔’جو کھانا ہمارے گھر سے بن کر آتا ہے، وہ ۔ ۔ ۔ ‘ پاکستان بار کونسل کے نمائندے کو نوازشریف نے ایسی شکایت لگا دی کہ جان کرآپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا
وہ اس وقت اپنی نجی زندگی سے لطف اندوز ہونے میں مصروف ہیں اور اگلے کچھ سالوں سے لیگ کرکٹ کھیلنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور ایک بیان کے مطابق وہ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بنگلور (آ ر سی بی) کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔
اے بی ڈویلیئرز کی بھارت میں مداحوں کی خاصی بڑی تعداد موجود ہے لیکن یہی مداح اس وقت شدید آگ بگولہ ہو گئے جب اے بی ڈویلئرز نے ’وائن‘ کی بوتل کے ساتھ بھارتی جھنڈے کا استعمال کیا۔ یہ تصویر دیکھ کر تعریف کے پل باندھنے والے بھارتی مداحوں نے’ہتھیار‘ اٹھا لئے۔
اے بی ڈویلیئرز دراصل جنوبی افریقی ’وائن‘ کی تشہیر کر رہے تھے جو اب بھارت میں بھی دستیاب ہے ۔ انہوں نے لکھا ”خوشی کا وقت! ہماری اپنی وائن کا ذائقہ اب بھارت میں بھی دستیاب ہے اور اگر آپ کو بھی اس کی ایک بوتل پینے کا اتفاق ہو تو اپنے خیالات کے بارے میں ہمیں ضرور آگاہ کریں۔“
بھارتیوں نے وائن کی تشہیری مہم میں بھارت کا جھنڈا دیکھا تو فوراً ”دیش بھگت“ بن گئے اور اے بی ڈویلیئرز کو وہ کچھ کہہ دیا جس کی انہیں ذرا بھی توقع نہیں ہو گی۔
کوشل نے لکھا ”بے وقوف انسان وائن کی بوتل کیساتھ بھارت کا جھنڈا مت استعمال کرو“
روشان نے لکھا ”ارے بے وقوف!!! بھارت کو خراب مت کرو اور وائن کی بوتل کیساتھ بھارت کا جھنڈا پوسٹ کرنے کی جرات بھی کیسے کی تم نے“
صدام احمد نے لکھا ”بھارتی جھنڈا ہٹاﺅ۔۔۔ یہ ٹھیک نہیں ہے“
سگی نے لکھا ”چیمپئن تم الکوحل کی تشہیر کیلئے بھارت کا جھنڈا استعمال نہیں کر سکتے“
دیکھ بھائی نامی صارف نے لکھا ”وائن کے برانڈ کیساتھ بھارت کا جھنڈا مت استعمال کرو! نئی نسل آپ سے پیار کرتی ہے اس لئے برائے مہربانی الکوحل کے استعمال کی حوصلہ افزائی اور تشہیر سے گریز کریں“
اشیش نے لکھا ”برائے مہربانی بھارتی جھنڈے کے ساتھ الکوحل کی تشہیر مت کرو۔ یہ ہماری مودبانہ گزارش ہے“
اسفند خان نے لکھا ”بیمار لوگ!!! یہ لوگ الکوحل کی تشہیر کر رہے ہیں جو انسانی صحت کیلئے نقصان دہ ہے اور حرام بھی ہے“
جین امان نے لکھا ”ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے آپ کو اس کی تشہیر نہیں کرنی چاہئے۔۔۔ میں جانتا ہوں کہ یہ آپ پیسے کمانے کی خاطر کر رہے ہیں لیکن یہ سب روک دیں“
دانیال نے لکھا ”رک جاﺅ!!! وائن کی تشہیر کیلئے بھارت کا جھنڈا مت استعمال کرو!!! اور ہمیں آپ سے یہ امید نہیں تھی ۔۔۔ معاف کرنا لیکن مجھے اپنے ملک سے پیار ہے“
آئی ایم ایٹ 21 نامی صارف نے لکھا ”آپ نے بھارتی جھنڈا رکشہ سے نیچے کیوں لگایا ہے۔ یہ اوپر والے دائیں یا بائیں کارنر میں ہونا چاہئے تھا ، بھارتی جھنڈا احترام کا حق دار ہے“
کیشب نے لکھا ”یہ بہت ہی بری بات ہے اے بی ڈویلیئرز!!! آپ نے وائن کے برانڈ کی تشہیر کیلئے بھارت کاجھنڈا کیوں استعمال کیا۔ بھارت میں آپ کے بہت سے مداح ہیں، اس طرح کی تشہیر سے باز رہیں“
پٹیل نے لکھا ”آپ یوتھ کیلئے رول ماڈل ہیں۔۔۔ آپ کو اس طرح کی چیزوں کی تشہیر کر کے ان کے انتخاب کو خراب نہیں کرنا چاہئے“