’جو کھانا ہمارے گھر سے بن کر آتا ہے، وہ ۔ ۔ ۔ ‘ پاکستان بار کونسل کے نمائندے کو نوازشریف نے ایسی شکایت لگا دی کہ جان کرآپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

’جو کھانا ہمارے گھر سے بن کر آتا ہے، وہ ۔ ۔ ۔ ‘ پاکستان بار کونسل کے نمائندے ...
’جو کھانا ہمارے گھر سے بن کر آتا ہے، وہ ۔ ۔ ۔ ‘ پاکستان بار کونسل کے نمائندے کو نوازشریف نے ایسی شکایت لگا دی کہ جان کرآپ کیلئے یقین کرنا مشکل ہوجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ویب ڈیسک) پاکستان بار کونسل کے نائب چیئرمین کامران مرتضیٰ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے انہیں بتایا ہے کہ جس کوٹھری میں وہ قید ہیں وہ گندی  ہے اور واش روم بھی گندے ہیں، ان کے پاس کوئی مشقتی نہیں، جو کھانا  گھر سے بن کر آتا ہے وہ بدبودار ہو جانے کے بعد ملتا ہے۔

پاکستان بار کونسل کے قائدین  نے  بطور آبزرور اڈیالہ جیل میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ملاقات کی جس کے بعد ہم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو الگ الگ قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، باپ بیٹی کی ملاقات بھی اتوار کے بعد پہلی بار جمعرات کو ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم یہ دیکھنے گئے تھے کہ قیدیوں کے ساتھ کوئی ناانصافی تو نہیں ہو رہی، ان کے جیل ٹرائل کا فیصلہ ہمارے اور سول سوسائٹی کے دباؤ کی وجہ سے معطل ہوا ہے، ہم شریف فیملی کو جیل میں سہولتوں کے بارے میں اٹارنی جنرل سے بات کریں گے۔اس سے قبل پنجاب کے نگراں وزیراطلاعات احمد وقاص ریاض نے کہا تھا کہ نواز شریف کو جیل میں مناسب سہولیات فراہم کی گئی ہیں ،انہیں ایک باروچی دیا گیا ہے اور انہیں جیل میں چہل قدمی کے لیے جگہ فراہم کی گئی ہے۔