ساہیوال میں مبینہ طور پر زہر ملا ملک شیک پینے سے 2 بچے جاں بحق, 3 کی حالت تشویشناک
ساہیوال (ڈیلی پاکستان آن لائن) مبینہ طور پر زہر ملا ملک شیک پینے سے 2بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ3 کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق پانچوں بچوں کی حالت غیر ہونے پر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پر گھر میں بنایا گیا ملک شیک پینے سے بچوں کی حالت غیر ہوئی۔ تحقیقات جاری ہیں، تفتیش کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔