محبوبہ کے روٹھنے پر نامراد عاشق نے اپنی ملکیتی ہر چیز آدھی کردی

محبوبہ کے روٹھنے پر نامراد عاشق نے اپنی ملکیتی ہر چیز آدھی کردی
محبوبہ کے روٹھنے پر نامراد عاشق نے اپنی ملکیتی ہر چیز آدھی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (ویب ڈیسک) جرمنی میں ایک عاشق نے اپنی محبوبہ کے چھوڑ کر جانے کے دکھ میں اپنی ملکیتی ہر چیز کو کاٹ کر دوٹکڑوں میں تقسیم کردیا اور ایک حصہ محبوبہ کو بھیج دیا، بتایا گیا ہے کہ جرمنی ای بائے کے ’’دیر جولی‘‘ کلی محبوبہ کچھ عرصہ قبل ناراض ہوکر اسے چھوڑ گئی جس پر وہ انتہائی دلبرداشتہ ہوگیا اور اپنی ہر چیز کو الیکٹرک کٹر کی مدد سے دو ٹکڑوں میں تقسیم کرکے ایک حصہ محبوبہ کو بھیج دیا جبکہ دوسرے کو فروخت کیلئے انٹرنیٹ پر پیش کردیا۔ اس نامراد عاشق جو اب تک اپنا ٹی وی سیٹ، لیپ ٹاپ، موبائل فون، بیڈ، کرسیاں اور حتیٰ کہ کار کے علاوہ کئی قیمتی اشیاء ٹکڑوں میں تقسیم کرچکا ہے نے خرید و فروخت کے مشہور ویب سائٹ پرکار کے ایک حصہ کی قیمت 2 پاؤنڈ رکھی ہے ناراض عاشق کا کہنا ہے کہ اس کی محبوبہ کو بھیجے گئے نصف حصوں کو بہتر قیمت مل سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -