ملکہ الزبتھ نے مستقبل کے برطانوی بادشاہ کو ”ڈانٹ “ پلادی

ملکہ الزبتھ نے مستقبل کے برطانوی بادشاہ کو ”ڈانٹ “ پلادی
ملکہ الزبتھ نے مستقبل کے برطانوی بادشاہ کو ”ڈانٹ “ پلادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ویب ڈیسک) ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم نے سالگرہ تقریب میں پروٹول کی خلاف ورزی کرنے پر پوتے شہزادہ ولیم کو ڈانٹ پلادی ۔ ملکہ اور شاہی خاندان کے دیگر افراد ”بکنگھم “ پیلس کی بالکونی میں کھڑے ہو کر فضائی پریڈ دیکھ رہے تھے کہ اسی دوران شہزادہ ولیم پروٹوکول کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے شہزادہ جارج کے ساتھ بیٹھ گئے۔ ملکہ الزبتھ نے اپنے پوتے کی جانب سے پروٹوکول اور عوام کو نظر انداز کرتے ہوئے دیکھا تو وہ برداشت نہ کر سکیں اور ولیم کے کاندھے پر ناگواری سے ہاتھ مار کر اسے کھڑے ہونے کا اشارہ کیا۔