سانحہ ماڈل ٹاؤن کی 8ویں برسی،مختلف شہروں میں احتجاج

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی 8ویں برسی،مختلف شہروں میں احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور،محسن وال،خان پور،وہاڑی (بیو ر و ر پورٹ، نام نگار،نمائندہ پاکستان) ملک بھر کی طرح میاں چنوں میں بھی پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام 17جون سانحہ(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
 ماڈل ٹاؤن کی8 برسی کے موقع پر حصول انصاف کیلئے ٹی چوک میاں چنوں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میاں نور احمد سہو صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشت گردی کی بدترین مثال ہے،لیکن افسوس کہ8 سال گزرنے کے بعد بھی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف نہ مل سکا، انہوں نے کہا کہ ہم چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے، اگر دوسروں کے لیے رات کے وقت عدالتوں کے دروازے کھل سکتے ہیں تو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثاء کو انصاف کیوں نہیں دیا جا رہا، انہوں نے کہا کہ ہمارے صبر کو نہ آزمایا جائے،ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے،دیگر رہنماؤں مہر حسنین ہراج، چوہدری عارف شہزاد، چوہدری امجد جٹ، معروف خان، ندیم غوری، مہر عابد سیال،حسن طاہر اور دیگر رہنماؤں نے بھی احتجاجی شرکاء سے خطاب کیا،احتجاجی مظاہرے میں الحاج تاج رفیق مغل، علامہ شفقت نقوی، نعمت اللہ انصاری، دیگر رہنماؤں اور سول سوسائٹی اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔دریں اثناء سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی8ویں برسی کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک وجملہ فورمز  کی جانب سے دربار جندن شاہ بخاری تادرانی چوک ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی  قیادت چوہدری عبدالمجید گجر ڈویژنل جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر احمد فریدی نے کی قائدین نے اپنے خطابات میں 8سال سے مظلوموں کو انصاف کی عدم دستیابی پر گہری تشویش کا اظہار کیااور سانحہ میں ملوث مجرمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ریلی میں کارکنوں نے بڑی تعداد میں خان پور شہر اور گردونواح سے بھر پور شرکت کی۔دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک و تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کی طرف سے سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے حوالہ سے بھر پور احتجاجی مظاہرہ  پریس کلب بہاولپور کے سامنے کیا گیا جس میں مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاؤہ کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مفتی مطلوب احمد سعیدی صوبائی صدر منہاج القرآن علماء کونسل جنوبی پنجاب نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کا کیس قومی اداروں کے لیئے سوالیہ نشان ہے چودھری محمد سہیل کامران ایڈووکیٹ نائب صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے حوالے سے عدلیہ لیت و لعل سے کام لے رہی ہے تاریخ کا طویل ترین سٹے آرڈر ھائی کورٹ لاھور کی کارکردگی اور انصاف کے تقاضوں کو مشکوک کر رہاہے مفتی محمد کاشف، عمران یوسف بھٹی ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک، علامہ غلام یٰسین چشتی ضلعی صدر منہاج القرآن علماء کونسل اور وسیم چشتی ضلعی صدر منہاج یوتھ لیگ بہاولپور نے کہا کہہ ہمارے عظیم قائد ڈاکٹر محمد طاھر القادری نے آٹھ سال تک کیس کی پیروی کر کے کیس کو عدالتوں میں زندہ رکھ کر کارکنوں کا روحانی باپ ہونے کا ثبوت دیا ہے اور ثابت کیا کہ وہ پاکستان کی واحد قیادت ہے جس نے کارکنوں کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا عبد اللہ خان ناظم تحریک منہاج القرآن بہاولپور، آس محمد، سجاد مہروی، عتق الرحمن قریشی، راشد قادری جنرل سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ، حافظ رحمن احمد صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، راؤ محمد طلحہ جنرل سیکرٹری مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ بہاولپور، عامر چشتی جوائنٹ سیکرٹری منہاج یوتھ لیگ، عمران خان بلوچ صدر منہاج یوتھ لیگ جنوبی پنجاب اور عمر انقلابی نائب صدر منھاج یوتھ لیگ جنوبی پنجاب سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ مظاہرہ میں قافلوں کی صورت شریک ہوئے آخر میں علامہ عبد الرزاق شائق، صاحبزادہ کوکب ریاض اویسی نے ملک و ملت کی سلامتی اور شہداء ماڈل ٹاؤن کے لئیے دعا کی۔علاوہ ازیں شہداسانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے خلاف وہاڑی عوامی تحریک پارٹی کے زیر اہتمام وہاڑی پریس کلب کے سامنے  احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت تحریک منہاج القرآن کے صدر را غلام مصطفی اور عوامی تحریک پارٹی ساتھ پنجاب کے نائب صدر چوہدری اقبال یوسف نے کے وہاڑی تحریک منہاج القرآن کے صدر را غلام مصطفی اور عوامی تحریک پارٹی ساتھ پنجاب کے نائب صدر چوہدری اقبال یوسف کی قیادت میں شہدا سانحہ ماڈل ٹان لاہور کے مظلوموں کو انصاف نہ ملنے پر وہاڑی پریس کلب کے سامنے پر امن ریلی نکالی گئی احتجاجی مظاہرہ کیا۔