تھرمیں صحت عملے نے حاملہ خاتون کا غلط آپریشن کر دیا، نوزائیدہ کا سر دھڑ سے جدا ہو گیا

تھرمیں صحت عملے نے حاملہ خاتون کا غلط آپریشن کر دیا، نوزائیدہ کا سر دھڑ سے ...
تھرمیں صحت عملے نے حاملہ خاتون کا غلط آپریشن کر دیا، نوزائیدہ کا سر دھڑ سے جدا ہو گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تھرپارکر (ڈیلی پاکستان آن لائن )تھر پارکر کے علاقے چھاچھرو کے مقامی مرکز صحت کے عملے نے حاملہ خاتون کا غلط آپریشن کر ڈالا جس کے نتیجے میں بچے کا سر دھڑ سے جدا ہو گیا ۔

نجی ٹی وی "جیو نیوز "نے محکمہ صحت حکام کے حوالے سے بتایا کہ عملے نے نوزائیدہ کاسرکاٹ کرماں کے پیٹ سےنکالا اور دھڑپیٹ میں چھوڑدیا، پھر خاتون کو چھاچھروسےسول ہسپتال مٹھی بھیجاگیاجہاں کوئی سہولت نہیں تھی جس کے باعث مٹھی سےحاملہ خاتون کوسول ہسپتال حیدرآبادلایاگیا جہاں خاتون کے پیٹ سے بچے کا دھڑ نکالا گیا اور خاتون کی جان بچائی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹرجمن کے مطابق اس اندوہناک واقعے کی تحقیقات کا حکم دےدیا گیا ہے،ڈی جی ہیلتھ کا کہنا تھا کہ سفاکی میں ملوث افرادکےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔