پاکپتن میں انسانیت سوز واقعہ، بااثر ملزمان کا محنت کش پر برہنہ کرکے بد ترین تشدد، ویڈیو بھی بنالی
پاکپتن (ویب ڈیسک) پاکپتن میں با اثر ملزمان نے تلخ کلامی پر محنت کش کو برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،ملزمان برہنہ کرکے بدترین تشدد کا نِشانہ بناتے رہے، مُلزمان محنت کش کو گلے میں زنجیر ڈال کر گھسیٹتے رہے۔
آج نیوز کے مطابق پاکپتن کے نواحی عِلاقے میں عید کے دن انسانیت سوز واقع پیش آیا جہاں معمولی تلخ کلامی پر با اثر ملزمان نے محنت کش عُبید شاہ کو اغوا کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل کوموصول ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ملزمان شدید تشددکررہے ہیں۔بعدازاں تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مُلزم اکرم اور اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیا جبکہ اغوا ہوئے عُبید شاہ کو تاحال بازیاب نہ کروایا جاسکا۔