نئی دہلی،تبلیغی جماعت کے رہنما مولانازبیرالحسن انتقال کرگئے

نئی دہلی،تبلیغی جماعت کے رہنما مولانازبیرالحسن انتقال کرگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ، تبلیغی جماعت کے رہنما مولانازبیرالحسن انتقال کرگئے ،وہ کافی عرصے سے علیل تھے. بھارتی میڈیا کے مطابق مولانازبیرالحسن تبلیغی جماعت کے مرکز بنگلے والی مسجد نئی دہلی بھارت میں مقیم تھے .مولانا زبیر الحسن کافی عرصے سے علیل تھے جبکہ کچھ دنوں سے وہ ڈاکٹر رام منوہر ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ تبلیغی جماعت کے سابقہ امیر مولانا انعام الحسن کے بیٹے تھے۔ مولانا زبیر الحسن، بین الاقوامی تبلیغی شوریٰ کے ممبر بھی تھے۔ نئی دہلی پولیس کے مطابق ان کی تدفین حصرت نظام الدین کے علاقے میں ہوگئی اور تقریباً 60 ہزار لوگ ان کے جنازے میں شرکت کریں گے۔تبلیغی جماعت کی عالمی مجلس شوریٰ کے رُکن اور نامور تبلیغی رہنما ء مولانا زبیرالحسن کاندھلوی کی وفات پر مختلف دینی ومذہبی جماعتوں کے قائدین و رہنما انٹرنیشنل ختم نبوت کے مرکزی امیرحضرت مولانا عبدالحفیظ مکی (مکہ مکرمہ) مولانا احمد علی سراج، ڈاکٹر سعید عنایت اللہ، مسجد الحرام بیت اللہ کے مدرس مولانا محمد مکی حجازی ،اتحاد اہلسنت والجماعت العالمی کے مرکزی سربراہ مولانا محمد الیاس گھمن ، جمعیت علماء اسلام پاکستان (س) کے مرکزی سرپرست اعلیٰ مولانا میاں محمد اجمل قادری ، مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا محمد امجد خان، مولانا محمد عثمان، مولانا عبدالجبار سلفی، مولانا حافظ عبدالودود شاہد،مولانا اسامہ عثمان اور دیگرعلماء نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا زبیرالحسن مجسم دعوت و تبلیغ اور دین کے عظیم داعی تھے۔اُن کی تمام زندگی پوری دنیا میں دین کی دعوت کو عام کرنے اور مسلمانوں کو نیک اعمال کی طرف لانے میں گزری۔ اُن کی وفات سے دینی و تبلیغی حلقوں میں شدید کمی و خلا محسوس کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مرحوم کیلئے جنت میں بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

مزید :

صفحہ اول -