محمد رضوان کو قومی ایمرجنگ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

محمد رضوان کو قومی ایمرجنگ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیسٹ کرکٹر محمد رضوان کو قومی ایمرجنگ ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایشیاایمرجنگ کرکٹ کپ 28مارچ سے بنگلادیش میں کھیلاجائے گا جس کیلئے محمد رضوان کو قومی ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا ہے۔انڈر 23 ایشیا ایمرجنگ کپ کے ایونٹ کیلئے4 انٹرنیشنل کھلاڑی شامل کیے جاسکتے ہیں جن میں حارث سہیل، حماداعظم، حسین طلعت اورامام الحق کی بھی شمولیت کاامکان ہے۔ ایشیاایمرجنگ کپ کیلئے قومی ٹیم کاکیمپ 20 مارچ سے شروع ہوگا۔