کراچی کنگز میں شامل غیر ملکی کھلاڑی نے بھی عین وقت پر ”دھوکہ“ دیدیا، پاکستان جانے سے انکار کر دیا، یہ کون سا کھلاڑی ہے؟ جان کر شاہد آفریدی بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

کراچی کنگز میں شامل غیر ملکی کھلاڑی نے بھی عین وقت پر ”دھوکہ“ دیدیا، ...
کراچی کنگز میں شامل غیر ملکی کھلاڑی نے بھی عین وقت پر ”دھوکہ“ دیدیا، پاکستان جانے سے انکار کر دیا، یہ کون سا کھلاڑی ہے؟ جان کر شاہد آفریدی بھی غصے سے آگ بگولہ ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کراچی کنگز میں شامل اہم غیر ملکی کھلاڑی نے عین موقع پر ”دھوکہ“ دیتے ہوئے پاکستان نہ جانے کا اعلان کیا ہے جبکہ کراچی کنگز ٹیم کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اب ٹیم میں شامل 5 غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”ان دو کھلاڑیوں کو یا کیمپ میں بلایا جائے گا یا پھر ٹیم میں ہی شامل ہوں گے کیونکہ۔۔۔“ وقار یونس نے 2 ایسے نوجوان کھلاڑیوں کے نام بتا دئیے جو قومی ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں، جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے 
کراچی کنگز کی ٹیم میں شامل ویسٹ انڈین کھلاڑی لینڈل سمنز نے ابتداءمیں پاکستان جانے پر رضامندی ظاہر کی تھی لیکن اب عین موقع پر اپنا فیصلہ بدل لیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بناءپر پاکستان نہیں جا سکتے۔ لینڈل سمنز برطانوی کھلاڑی این مورگن کے بعد کراچی کنگز کے دوسرے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے پاکستان جانے سے انکار کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”کراچی کنگز کیساتھ ریپ ہو گیا ہے اور لگتا ہے کہ سلمان اقبال۔۔۔“ مبشر لقمان نے کراچی کنگز کی ہار پر ایسی بات کہہ دی کہ سوشل میڈیا پر آگ لگ گئی 
کراچی کنگز ٹیم انتظامیہ کے مطابق لینڈل سمنز کے انکار کے بعد اب ٹیم میں شامل جو ڈینلی، ٹیمل ملز، کولن انگرام، ڈیوڈ ویز اور روی بوپارا پاکستان جائیں گے۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -