لوئر دیر، راستہ بندش تنازعہ، دوگروپوں میں اختلافاشدت اختیار کرگئے
لوئر دیر (نمائندہ خصوصی) جندول منڈا کے علاقے غنم شاہ میں گوجر براردری کے دو گروپوں کے درمیان راستوں کی بندش کے تنازعہ نے شدت اختیارکرلیااسسٹنٹ کمشنر جندول مع بھاری مشینری اور نفری پہنچ گیا متاثرین کا شدید احتجاج، خونریز تصادم ہوتے ہوتے رہ گئی، خواتین اور بچے ہاتھوں میں قرآن پاک اٹھا کر مین شاہراہ پر احتجاج کرتے رہے۔ہلڑبازی پر دو افراد گرفتار۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جندول منڈا کے حدود غنم شاہ میں گوجر براردری کے دو گروپوں خان باچا، شیر بھادر اور انور سید، نادر خان، کے درمیان عرصہ تین سالوں سے راستوں کی بندش کے تنازعات چلے آرہے تھے جس میں فریقین کے مطابق کئی جرگے بھی ہوئے مگر کوئی حل نہیں نکلا جس پر اسسٹنٹ کمشنر جندول طارق حسین نے لیوی فورس کی بھاری نفری اور ہیوی مشینری لے کر متنازعہ علاقے غنم شاہ پہنچ گیا اور سڑک بنانے کی کوشش کی تو خان باچا گروپ نے سخت مزاحمت شروع کردیا جس پر پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی اس موقع پر خان باچا گروپ کے جانب سے گھروں سے خواتین اور بچے نکل کر ہاتھوں میں قرآن پاک اٹھا کر مین شاہراہ پر احتجاج کیا اور تیمرگرہ جندول مین شاہراہ کو ہرقسم ٹریفک کیلئے بند کر دیاجبکہ پولیس نے ہلڑ بازی پر دو افراد کو گرفتار کر لیا بعد ازاں مقامی لوگوں نے مداخلت کر کے معاملہ رفع دفع کردیا تاہم دونوں فریقین نے میڈیا کو تفصیلات بتا تے ہو ئے انتظامیہ کو مورد الزام ٹہراتے رہے اور ایک دسرے کے خلاف انظامیہ سے سخت کارروائی کی اپیل کرتے رہے