چیک ڈیفالٹر کیس اقلیتی ایم پی اے مہندر پال سنگھ کی عبوری ضمانت منظور
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی باقر نجفی نے پاکستان تحریک انصاف کے اقلیتی ایم پی اے مہندر پال سنگھ کی چیک ڈیفالٹر کیس میں فریقین کی رضامندی سے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے سماعت19 اپریل تک ملتوی کردی،دوران سماعت درخواست گزار مہندرپال سنگھ کے وکیل نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ بیساکھی کے بعد سنگت باہمی مشاورت کیلئے بیٹھے گی،بیساکھی کے بعد باہمی مشاورت سے مسئلہ کا حل کا امکان ہے، ایف آئی آر سکھ کمیونٹی ننکانہ صاحب کی جانب سے دائر کروائی گئی ہے،دوسری جانب سکھ کمیونٹی کی طرف سے موقف اختیارکیا گیاہے کہ مہندر پال سنگھ نے جعلی چیک دے کیمونٹی کو دھوکا دیا ہے،سکھ کیمونٹی نے ننکانہ صاحب کے لئے بطور فنڈز کمیٹیاں شروع کی،ایم پی اے مہندر پال سنگھ نے فنڈز کے پیسوں کے عوض جعلی چیک دئیے، ایم پی اے مہندر پال سنگھ کے خلاف جعلی چیک دینے کے خلاف کارروائی اورمہندر پال سنگھ کو جعلی چیکس کی واجب ادا رقم جمع کروانے کا بھی حکم دیاجائے۔
مہندر پال سنگھ