""میری بیٹی نہایت ہی جھوٹی انسان ہے"" ماہرہ خان کی والدہ نے لائیو شو میں ایسی بات کہہ دی کہ اداکارہ نے سرپکڑ لیا

""میری بیٹی نہایت ہی جھوٹی انسان ہے"" ماہرہ خان کی والدہ نے لائیو شو میں ایسی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)نامور اداکارہ ماہرہ خان کی والدہ کی شاندار حس مزاح نے نہ صرف ماہرہ کے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے بلکہ ان  کے لائیو شو میں بے لاگ تبصروں پر خود ماہرہ بھی سر تھام کر رہ گئیں۔

قصہ کچھ یوں ہے کہ اے آر وائی کے معروف ٖپروگرام جیتو پاکستان کے میزبان فہد مصطفیٰ نے سونے کے ڈبے کھلوانے کے سیگمنٹ کے دوران ماہرہ خان کی والدہ محترمہ کو ٹیلی فون پر لائیو لے لیا۔ فہد کی اس پیشکش نے جہاں شو کا سسپنس بڑھا دیا وہیں ماہرہ جو کہ مہمان تھیں وہ بھی حیرا ن رہ گئیں۔

اس دوران فہد نے انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے سوال کیا کہ "عدنان صدیقی شو میں کیا غلط کررہے ہیں؟ جس پر ماہرہ کی والدہ نے جواب دیا کہ "یہ تو مجھے نہیں پتہ لیکن میری بیٹی نہایت ہی کنفیوز انسان ہے"۔ ماہرہ کی والدہ کے اس جملے پر جہاں شو میں قہقہے بکھرے وہیں ماہرہ  چکرا کر رہ گئیں۔ ان کے ردعمل نے شو کی رونق کو مزید بڑھا دیا۔

ماہرہ کی والدہ نے بس اسی پر اکتفا نہیں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے کبھی کچھ نہیں کہا آپ کے بارے، یہ جھوٹ  بول رہی ہے، یہ نہایت جھوٹی انسان ہے اور بہت کنفیوز ہے" اس پر عدنان صدیقی نے کہا "آنٹی آج آپ نے میرا دن شاندار بنادیا"۔

اسی دوران فہد مصطفٰی نے سینیر صحافی وسیم بادامی سے متعلق ماہرہ کی والدہ سے رائے لی تو انہوں نے کہا یہ تو بہت ہی عظیم ہیں اور ان کے پسندیدہ شخص ہیں۔ جس پر وسیم عاجزی سے شکریہ اداکرتے دکھائی دیئے۔

فہد نے سونے کے ڈبے کے حوالے سے سوال کیا تو انہیں نے معصومیت سے کہاانہیں نہیں پتہ وہ بس اتنا کہیں گی کہ آپ سب جیتے رہو، اس کے ساتھ ہی انہوں نے اجازت طلب کرلی۔

ان سارے لمحات سے جہاں ناظرین بہت محظوظ ہوئے وہیں ماہرہ کے بدلتے حیران کن تیور صورتحال کو مزید دلچسپ بناتے رہے۔

آپ یہ دلچسپ صورتحال اس ویڈیومیں ملاحظہ کرسکتے ہیں۔


شو میں ہمایوں سعید بھی موجود تھے جنہوں نے بعد میں تمام لوگوں کی کارکردگی کو اپنی انسٹا گرام پوسٹ پر سراہا اور اس امید کا اظہارکیا کہ ماہرہ بھی یقینا لطف اندوز ہوئی ہوں گی۔

مزید :

تفریح -