نائجیریا، جہادیوں کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے، رپورٹ
ابوجا(آئی این پی)نائجیریا کے شمال مغربی حصوں میں جہادیوں کا اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے۔ انٹرنیشنل کرائسس گروپ نے پیر کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ سلامتی کی ابتر صورت حال کے باعث اب اس خطے میں جہادی نظریات پنپ رہے ہیں اور امکان ہے کہ یہ علاقہ ساحل کے خطے میں سرگرم شدت پسندوں کے لیے پل ثابت ہو۔ شمال مغربی نائجیریا میں قریب نو برس سے جاری مخالف گروپوں کے مسلح فسادات میں آٹھ ہزار سے زائد افراد ہلاک اور دو لاکھ بے گھر ہو چکے ہیں۔ شدت پسند تنظیم بوکو حوام کے حملوں میں مجموعی طور پر ملک بھر میں چھتیس ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔