آسٹریلیا کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ پر انکوائری کا مطالبہ، چین نے جواب میں تجارتی جنگ شروع کردی، ایسا قدم اُٹھا لیا کہ ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

آسٹریلیا کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ پر انکوائری کا مطالبہ، چین نے ...
آسٹریلیا کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ پر انکوائری کا مطالبہ، چین نے جواب میں تجارتی جنگ شروع کردی، ایسا قدم اُٹھا لیا کہ ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ اور برطانیہ کے بعد آسٹریلیا نے بھی گزشتہ دنوں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے متعلق انکوائری کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد چین نے امریکہ کی طرح آسٹریلیا کے خلاف بھی تجارتی جنگ چھیڑ دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق آسٹریلیا کے اس مطالبے کے بعد چین نے آسٹریلوی مصنوعات کے ٹیرف میں 80فیصد تک اضافہ کر دیا ہے، جس سے تجارت کے شعبے میں آسٹریلیا کو شدید نقصان پہنچنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ کی طرف سے چین پر الزام عائد کیا جا رہا تھا کہ اس نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے متعلق درست معلومات دنیا کو نہیں دیں جس کی وجہ سے مختلف ممالک وائرس کو روکنے میں ناکام رہے۔ اس الزام کی بنیاد پر امریکہ نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں چین کے کردار سے متعلق انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا۔ بعد ازاں برطانیہ نے بھی اپنا وزن اس مطالبے کے پلڑے میں ڈال دیا اور اب آسٹریلیا بھی امریکہ اور برطانیہ کے پیچھے آ کھڑا ہوا۔ تاہم اب چین کی طرف سے اس کے خلاف جو اقدام اٹھایا گیا ہے اس پر ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے مغربی ممالک اور چین کے درمیان خطرناک تجارتی جنگ چھڑ جائے گی۔