ایکسائز نے نمبر پلیٹوں کی فراہمی کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم کردیے

ایکسائز نے نمبر پلیٹوں کی فراہمی کیلئے خصوصی کاؤنٹر قائم کردیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (سپیشل رپورٹر) ایکسائز ٹیکسیشن اینڈنا رکو ٹیکس ڈیپا رٹمنٹ لاہور موٹر برانچ فرید کو رٹ ہا ؤس نے2012 سے لے کر اب تک گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیا دوں پر الگ الگ کاؤنٹر کی تشکیل دے کر گاڑی مالکان کو سروس دینے کا کام شروع کر دیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ریجن سی محمد آصف نے بتایا کے سیکرٹری اور ڈی جی کی طرف سے واضح احکا ما ت کی روشنی میں ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکو ٹیکس ڈیپارٹمنٹ لاہور مو ٹر برانچ فرید کورٹ ہاؤس میں 2012اور آج تک جن گاڑیوں کے مالکان کو نمبر پلیٹس کی فراہمی کے لئے دشواری کا سامنا تھا اب وہ بر وقت آ کر لگائے گئے کاونٹر سے اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ حا صل کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کے دور دراز علاقوں کے رہائشی بھی با آ سانی اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں و صول کر لیں۔