پشاور میں پہلی بار میٹر ریڈروں کا بدعنوانی نہ کرنے کا حلف

پشاور میں پہلی بار میٹر ریڈروں کا بدعنوانی نہ کرنے کا حلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(این این آئی)ملکی تاریخ میں پہلی بار میٹرنگ ریڈرنے غلط میٹرریڈنگ اور بدعنوانی نہ کرنے کا حلف اٹھالیا،پسکو چیف ایگزیکٹو کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پولیس ریکوری میں تعاون نہیں کررہی،رینجرز سے مدد لینے پر غور کررہے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی بار واپڈا ملازمین نے غلط میٹر ریڈنگ، اووربلنگ اوربدعنوانی نہ کرنیکاحلف اٹھایا،پسکو ہیڈ کوارٹراآفس میں چیف ایگزیکٹو شبیر احمد نے ملازمین سے حلف لیا ،مردان،پشاور اور خیبر سرکل کے ایک ہزار سے زیادہ ملازمین نے حلف اٹھایا،حلف لینے والوں میں انجینئرز،ایس ڈی اوز،سپروائزرز اور میٹر ریڈرز شامل تھے ،چیف ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس ریکوری کے معاملے پر پسکو سے تعاون نہیں کررہی،ریکوری کے معاملے پررینجرزکی مدد لینے کی تجویز زیرغور ہے،حلف لینے کے دوران بعض ملازمین آپس میں خوش گپوں میں بھی مصروف رہے۔
پیسکو

مزید :

علاقائی -