متحدہ عرب امارات نے مریخ پر پولیس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا

متحدہ عرب امارات نے مریخ پر پولیس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا
متحدہ عرب امارات نے مریخ پر پولیس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (آئی این پی) متحدہ عرب امارات نے مریخ پر پولیس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سعودی عرب میں 24ہزارغیر قانونی مقیم گرفتار
ابوظہبی سے شائع ہونے والے انگریزی روزنامہ خلیج ٹائمز کے مطابق ابوظہبی پولیس نے سیارہ مریخ پر جدید پولیس سینٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نئے اور جدید دور کو مدد نظر رکھتے ہوئے ابوظہبی پولیس نے متحدہ عرب امارات کے خلائی وبین الاقوامی نظریاتی پالیسی اور سیکورٹی اہداف کا مشترکہ جائزہ لینے کے بعد اس خلائی منصوبے کا اعلان کیا ہے۔ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ ان کا یہ منصوبہ مستقبل کے سنہری دور میں بے حد کار آمد ثابت ہو گا۔اس کے علاوہ انھوں نے بتایا کہ یہ پراجیکٹ 2057 میں تیار کر لیا جائے گا جبکہ جگہ کا تعین کرنے اور مختلف اقدامات کے لیے پولیس کی ایک فوج مریخ بھیجی جا چکی ہے۔پولیس سینٹر قائم ہونے کے بعد اس میں مزید چیزوں کا بھی اضافہ کیا جائے گا جس میں جرائم کے خاتمے کے لیے خلائی پولیس آفیسر، پولیس کے گشت کے لیے تھری ڈی گاڑیاں، زمین پر بولی جانے والی تمام زبانوں کا علم رکھنے والے روبوٹس شامل ہیں۔

ابو ظہبی پولیس کے ڈائریکٹر جنرل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا جیسا کہ دنیا تیزی سے آن لائن اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی طرف بڑھ رہی ہے تو ہمیں بھی اب دنیا سے باہر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا چائیے اور اس کے لیے سیارہ مریخ کو چنا گیا۔ڈائریکٹر جنرل نے بتایا کہ یہ منصوبہ 4 مختلف حصوں میں تیار کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ 2022، دوسرا 2030، تیسرا 2040 اور پھر یہ پراجیکٹ 2057 میں مکمل ہو جائے گا۔

مزید :

عرب دنیا -