ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کی احاطہ عدالت سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی

ضمانت مسترد ہونے پر ملزم کی احاطہ عدالت سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں ضمانت مسترد ہونے پر پولیس اور مدعی نے ملزم کے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی،قتل کے مقدمے میں ملزم سعد ولی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھاتھا،عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پرفریقین کا موقف سننے کے ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کردی،جس کے بعد ملزم نے عدالت عالیہ کے احاطے سے فرار ہونے کی کوشش کی،تاہم مقدمہ مدعی اور تفتیشی افسر نے ملزم کو دبوچ لیا،ملزم سعد ولی کیخلاف 2014 ء میں تھانہ شفیق آباد لاہور میں مقتول سلطان شاہ کے قتل کا مقدمہ درج ہے،تفتیشی کے مطابق ملزم 2014 ء سے اشتہاری تھا۔
کوشش ناکام 

مزید :

صفحہ آخر -