آہ قاضی جاوید!

آہ قاضی جاوید!

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گزشتہ ہفتے ادارہ ثقافت اسلامیہ لاہور کے ڈائریکٹر جناب قاضی جاوید داعیء اجل کو لبیک کہہ گئے۔ وہ گیارہ بارہ برس سے اس منصب پر فائز تھے۔ ان کی مطالعاتی زندگی کا مرکز و محور فلسفہ تھا اور انہوں نے اس حوالے سے متعدد کتابیں لکھیں، جن میں ”برصغیر میں مسلم فکر کا ارتقا“ ”پنجاب کے صوفی دانشور“ اور ”سرسید سے اقبال تک“ کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ انہیں پاکستانی معاشرے پر چھائے ہوئے فکری جمود کا شدید احساس تھا، چنانچہ ان کی تصنیفی تگ و تاز کا مقصد اہلِ وطن کو روشن خیالی کا راستہ دکھانا تھا۔ وہ ادق سے ادق مضمون کو بھی عام فہم زبان میں لکھنے اور ذہنوں میں اتارنے کا فن جانتے تھے۔ ان کے اچانک اٹھ جانے سے ہماری علمی دنیا میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کی مساعی جمیلہ کا انہیں اجر عطا فرمائے،آمین!

مزید :

رائے -اداریہ -