دیا مرزا نے اپنی مہندی کی تقریب میں یتوکمار کا ڈیز ائن کردہ لباس پہنا

دیا مرزا نے اپنی مہندی کی تقریب میں یتوکمار کا ڈیز ائن کردہ لباس پہنا
 دیا مرزا نے اپنی مہندی کی تقریب میں یتوکمار کا ڈیز ائن کردہ لباس پہنا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی(اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے اپنی مہندی کی تقریب میں ڈیزائنر ریتوکمار کا ڈیز ائن کردہ لباس پہنا۔ ذرائع کے مطابق بالی وڈ کی خوبرو ہیروئن دیا مرزاجو جلد ہی فلمساز ساحل سنگھا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ شادی کی ابتدائی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔ ان کی حال میں مہندی کی تقریب منعقد ہوئی ہے جس پر انہوں نے ڈیزائنر ریتو کمار کا خصوصی ڈیزائن کردہ لباس پہنا، یہ لباس قدیم آگرہ انداز کے کرتے جس پر گوٹا پٹی کا کام ہوا ہے اور پھول دار چنری شلوار پرمشتمل ہے۔ اداکارہ نے یہ لباس پہنے ٹوئٹر پر ساحل سنگھا کے ساتھ تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ وہ کافی خوش اور خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔ اداکارہ نے گذشتہ سال ساحل سنگھا کے ساتھ نیویارک میں منگنی کی تھی۔

مزید :

کلچر -