شیڈول پروازیں کیوں منسوخ کیں ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیر لائنز سے جواب طلب کرلیا

شیڈول پروازیں کیوں منسوخ کیں ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیر لائنز سے جواب ...
شیڈول پروازیں کیوں منسوخ کیں ، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ائیر لائنز سے جواب طلب کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کی اچانک منسوخی کا نوٹس لیتے ہوئے ائیر لائنز سے جواب کرلیا۔
نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق یکم سے 18اکتوبر تک 383 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جس پر سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے ) نے پی آئی اے ، سیرین ایر، ائیر بلیو اور ائیر سیال کو نوٹسز جاری کر دی ہیں ۔
سی اے اے کے مطابق پروازوں کی منسوخی پر مسافروں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی ہیں ،یکم سے 18اکتوبر تک 383پروازیں منسوخ کی گئیں ،قومی ائیر لائنز نے 130شیڈول پروازیں منسوخ کیں ، سیرین ائیر لائن نے 117، ائیر بیلو نے 86 پروازیں منسوخ کیں ۔
ائیر سیال نے 50پروازیں منسوخ کی ، حکام کے مطابق شیڈول پروازوں کی منسوخی سے متعلق ضابطہ اخلاق واضح کر دیا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -بزنس -