بہاولپور ڈائریکٹر ایکسائز و ٹیکسیشن پر شعائر اسلام کی توہین کا الزام:ڈائریکٹر اور ماتحت عملے کا تنازع شددت اختیار کر گیا

بہاولپور ڈائریکٹر ایکسائز و ٹیکسیشن پر شعائر اسلام کی توہین کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوزرپورٹر) بہاولپور میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور ماتحت عملے کے مابین تنازع شدت اختیار کرگیا، ملازمین نے ڈائریکٹر کو شاتم رسول قرار دیدیا اور ملعون پادری ٹیری جونز سام کے خلاف ریلی میں ایکسائز ملازمین ہاتھوں میںبینر اور کتبے اٹھائے شریک ہوئے جہاں انہوں نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈٹیکسیشن بہاولپور محمد آصف کو شعائر اسلام کی توہین کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کردیا ، حالات کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی انکوائری ٹیم ڈائریکٹر محمد آصف کو اپنے ساتھ لیکر لاہور آگئی جبکہ محکمے کے ڈائریکٹر جنرل نے فریقین کو انکوائری کے لیئے آج (بدھ کو)طلب کرلیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ ہفتے کے روز بہاولپور میں ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین نے اپنے ڈائریکٹر محمد آصف کے خلاف ہڑتال اور دفاتر میں تالہ بندی کی، اور ڈائریکٹر کے خلاف نعرے بازی کی، ملازمین کا الزام تھا کہ ڈائریکٹر مذکور نے اپنے سٹینو گرافر محمد شفیق سے بدتمیزی کرکے اس سے زبر دستی استعفیٰ لیا، اے ای ٹی اومحمد سجاد عباسی سے گالی گلوچ کی اور اسے نماز جمعہ پڑھنے کی اجازت نہ دینے کے ساتھ ساتھ ڈاڑھی کے حوالے سے نازیبا الفاظ ادا کیئے جبکہ جونئیر کلرکوں محمد مصطفی ، شفقت حسین، محمد ندیم اور دیگر کو مستعفیٰ ہونے کے لیے ان پر دباﺅ ڈالا۔چیف سیکرٹری اور صوبائی سیکرٹری ایکسائز اینڈٹیکسیشن پنجاب نے واقع کا نوٹس لے لیا اور ڈی جی ایکسائز سے رپورٹ طلب کی ، جس پر ڈی جی ایکسائز نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈٹیکسیشن لاہور ریجن سی مسعود الحق اور ڈائریکٹر ہیڈ کوآرٹرراجہ منصورکو چھان بین کے لیے بہاولپور بھیجا جہاں ایک طرف تو ماتحت عملے نے ڈائریکٹر محمد آصف کے خلاف اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے علاوہ واقعہ کی تفصیلات بیان کی اور دوسری طرف ملازمین نے ڈائریکٹر مذکور کو شعائر اسلام کی توہین کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف بینر اور کتبے بنوائے اور گستاخانہ فلم بنانیوالے ملعون ٹیری جونز اور سام کے خلاف ریلی میں ڈائریکٹر کے خلاف بھی نعرے لگائے اور اس کے خلاف توہین رسالت کے قانون کے تحت کاروائی کا مطالبہ کیا۔ ملازمین نے الزام عائد کیا کہ ڈائریکٹر محمد آصف نے ڈاڑھی اور نماز جمعہ کے حوالے سے نازیبا الفاظ ادا کئیے ہیں۔حالا ت کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈی جی کی ٹیم ڈائریکٹر محمد آصف کو اپنے ساتھ لیکر لاہور آگئی، جہاںڈی جی ایکسائز اینڈٹیکسیشن پنجاب نے تمام تر صورتحال کے پیش نظر ڈائریکٹر محمد آصف ، اور بہاولپور کے ای ٹی او رانا انتخاب عالم، اے ای ٹی او سجاد عباسی انسپکٹر قاضی عابد ، سلیم خان ، فضل بھٹی اور چوکیدارحسنین کو آج طلب کرلیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -