آج تک بھارت سے کشمیر نہ سنبھالا جاتا تھا، اب احمد آباد میں ”پاکستان“ بن گیا

آج تک بھارت سے کشمیر نہ سنبھالا جاتا تھا، اب احمد آباد میں ”پاکستان“ بن گیا
آج تک بھارت سے کشمیر نہ سنبھالا جاتا تھا، اب احمد آباد میں ”پاکستان“ بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (نیوز ڈیسک) جب بھی بھارت میں مسلمانوں پر ظلم و جبر کی بات ہوئی ہے تو یہ نعرہ بھی سننے میں آیا ہے کہ بھارت میں کئی پاکستان بنیں گے، اور اب یہ الفاظ واقعی حقیقت کا روپ دھارتے نظر آتے ہیں کیونکہ بھارت کے کئی بڑے شہروں میں واقعی ’پاکستان‘ بن رہے ہیں۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے
اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں اظہار تشویش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں مسلمانوں نے اپنی سب سے بڑی آبادی کو ’پاکستان‘ کا نام دے رکھا ہے اور اخبار نے اس بات پر سخت پریشانی کا اظہار کیا ہے کہ مقامی پولیس نے بھی اس علاقے کا نام پاکستان ہی مان لیا ہے۔ اخبار نے ایک ایف آئی آر کا ذکر کیا ہے جس میں جاہاپورہ کے علاقے میں درج ہونے والی رپورٹ کا ذکر کیا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق اس علاقے کو مقامی مسلمان ’پاکستان‘ کہتے ہیں، سارا علاقہ اسے ’پاکستان‘ کے نام سے جانتا ہے اور حتیٰ کہ پولیس نے بھی اپنی رپورٹ میں اس کے دو رہائشیوں کا پتا ’پاکستان‘ لکھا ہے۔ اس علاقے کی حدود کا نام بھی ’واہگہ بارڈر‘ ہے اور اس کے دوسری طرف ہندو اکثریتی علاقہ ویجال پور ہے۔ اسی طرح ایک اور علاقے کا نام ’چھوٹا پاکستان‘ ہے اور یہاں کے تقریباً 500 مسلم گھرانوں کے بجلی کے بلوں پر بھی ان کا پتا ’چھوٹا پاکستان‘ ہی لکھا ہوتا ہے۔

2003ءمیں امریکی فوجوں کے بغداد میں داخلے سے ایک دن قبل صدام حسین نے کیا حیران کن اقدام کیا؟ ناقابل یقین تفصیلات
اخبار کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کیا کرسکتے ہیں کہ جب علاقے کے رہائشی اپنا پتا پاکستان بتاتے ہیں اور خود کو پاکستانی کہتے ہیں تو وہ انہیں روک تو نہیں سکتے۔ بھارتی اخبار نے اس صورتحال پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مودی حکومت پر زور دیا ہے کہ اس مسئلے کے حل پر فوری توجہ دی جائے ورنہ ہر بھارتی شہر میں مسلم اکثریتی علاقے ’پاکستان‘ بن جائیں گے۔