روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں بارودی مواد کا دھماکہ ،رینجرز اہلکار سمیت چارافراد شہید
سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن) روہڑی سیمنٹ فیکٹری میں بارودی مواد کے دھماکے سے تین اہلکاروں سمیت چار افراد شہید ہوگئے جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق فیکٹری کے اندر کیمیکل کے ڈرم میں بارودی مواد موجود تھا جسے ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران دھماکہ ہوگیا۔ڈی آئی جی فیروز شاہ نے شہادتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بارودی مواد کو ناکارہ بنانے کے دوران دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں شہید ہونیوالوں میں بم ڈسپوزل سکواڈ کے دو ، ایک رینجرز اہلکار اور ایک مزدور شامل ہے ۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ چکی ہے جبکہ دھماکے میں رینجرز کے چھ اہلکار، فیکٹری کا جنرل منیجر اور ایک مزدور شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں سکھر سول ہسپتال منتقل کردیاگیا۔