دیہی روڈز پروگرام ، کرپشن میں ملوث افسروں کے کیس اینٹی کرپشن کوارسال

دیہی روڈز پروگرام ، کرپشن میں ملوث افسروں کے کیس اینٹی کرپشن کوارسال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ارشد محمود گھمن/سپیشل رپورٹر)خادم اعلی پنجاب دیہی روڈ زپروگرام محکمہ ( سی اینڈ ڈبلیو) کا قومی خزانہ کو 5,11,31,509روپے کا چو نا، چیف انجینئر سرکل زون لاہور خالد جاوید نے ملوث افسران کی معطلی کے بعد سابق ایکسیئن ڈاکٹر عثمان، سب انجینئر اشرف طاہر، ڈویثر نل اکاؤنٹس آفیسرمحمد ارشدسمیت اتحاد برادرز کے خلاف کارروائی کے لئے کیس اینٹی کر پشن کو بجوا دیاہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے دورجولائی 2014 میں خادم اعلی پنجاب دیہی روڈزپروگرام فیز1فیز2 نارتھ،ساؤتھ اور سرکل زون پنجاب بھر کے اضلاع میں اربوں روپے کی لاگت سے سڑکو ں کی تعمیر کی گئی جس کو محفوظ کر نے اور بڑی گاڑیوں کی روک تھام کے لئے حکومت پنجاب نے گینٹریز سکیم کے لئے 24-01-2018 (سی ایند ڈبلیو) کو9,50,00,000 روپے کے فنڈز جاری کئے جو ایکسیئن ہائی وے میکنیکل ڈویثرن لاہور نے قصور،شیخو پورہ،فیصل آباد، ننکانہ،لاہور وغیرہ کی سڑکوں پرلگائے جانے تھے جس کی حداونچائی12اور چوڑائی16فٹ کا تعین کیا گیا جس میں متعلقہ ایکسین ڈاکٹر عثمان،ایس ڈی او خاتون،سب انجینئر محمد اشرف طا ہر ،ڈویثرنل اکاؤ نٹ آفیسرمحمد ارشد اور کنٹریکٹر اتحاد برادرز نے مبینہ طو پر آپس میں ملی بھگت کر تے ہوے خورد برد کر نے کی نیت سے18گینٹریز لگا کر82کی ادائیگی،مورخہ 2اپریل2018 کواکاؤنٹ نمبر F02053اورتین عدد چیک نمبری F205271,F205172,205173 مبلغ5,11,31,509 روپے کی ادائیگی کے لئے اتحاد برادرز کو جاری کر دئیے جس کا انکشاف جب چیف انجینئر سرکل زون لاہور خالد جاوید کو معلوم ہوا تو انہوں نے چیکنگ کی تو وہاں پر کوئی کام نہ ہوا اور تمام افسران نے آپس میں بند ربانٹ کر نے کے لئے بوگس ادائیگی کے چیک جاری کئے جو چیف انجینئر خالد جاوید نے فوری کارروائی کر تے ہوے اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کو چیک کی ادائیگی نہ کر نے اور بنک سے سٹاپ پیمنٹ کروا کر متعلقہ افسران کو معطل کروا کر ان کے کے خلاف بوگس ادائیگی کروانے کے جرم پر ڈی جی محکمہ اینٹی کر پشن کو مورخہ 13-9-2018لیٹر نمبر5372/18 کارروائی کی استدعا کی ہے۔
کیس انیٹی کرپشن ارسال

مزید :

صفحہ آخر -