خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی بخار عملہ کی ٹریننگ

خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں ڈینگی بخار عملہ کی ٹریننگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹی رپورٹر)ڈینگی بخار سے نمٹنے کے لئے ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں سند یافتہ ڈینگی ماسٹر ٹرینرر اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر اویس نعیم جو نیشنل انسٹیٹویٹ ہیلتھ اینڈ سنٹر آف ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن پاکستان سے سرٹیفائیڈ ہے نے TMOsاور ٹرینی رجسٹرارز کو ٹریننگ دی۔اس ورکشاپ کا انعقاد شعبہ ہیومن ریسورس کی اسسٹنٹ منیجر نادیہ قریشی نے کیا۔ جس کا مقصد جدید طرز کی ریسرچ اور تکنیک کے مطابق کسی بھی صورتحال سے نمٹنا تھا۔یہ ٹریننگ دوسری مرتبہ خیبرٹیچنگ ہسپتال میں منعقد کی گئی ہے جس میں کثیر تعداد میں ڈاکٹروں نے شرکت کی۔اس موضوع کی نذاکت کی وجہ سے اور زیادہ ڈاکٹر اس ورکشاپ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ اس سال جنوری سے ابھی تک خیبرٹیچنگ ہسپتال میں صرف 28مریض ڈینگی مرض کے ساتھ داخل ہوئے جو کہ صحت یاب ہوکر گھر جا چکے ہیں۔