ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ‘ مخدوم حسن رضا

ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ‘ مخدوم حسن رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(بیورونیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار برائے پی پی 261(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

مخدوم حسن رضا نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ وہ حلقہ کے عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور عوام میں ان کا قریبی رابطہ ہے، وہ ضمنی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام عرصہ دراز سے بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی کی وجہ سے مسائل کا شکار ہیں جبکہ منتخب ہونے والے ممبران اسمبلی نے ذاتی مفادات کو ترجیح دیکر ہر دور میں عوام کو نظرانداز کیا۔ ان شاء اللہ پیپلزپارٹی عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔