نواز شریف کا خطاب نشر کرنے کی صورت میں شہباز گل کی میڈ یا کو دھمکی پر عارف حمید بھٹی بھی میدان میں آگئے ،کھری کھری سنا دی 

نواز شریف کا خطاب نشر کرنے کی صورت میں شہباز گل کی میڈ یا کو دھمکی پر عارف ...
نواز شریف کا خطاب نشر کرنے کی صورت میں شہباز گل کی میڈ یا کو دھمکی پر عارف حمید بھٹی بھی میدان میں آگئے ،کھری کھری سنا دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور شہباز گل نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا خطا ب نشر کرنے پر میڈ یا کو دھمکی دی تو صحافی عارف حمید بھٹی نے اس بیان کو مارشل لا دور میں آنے والے بیا نات سے بھی بد تر قرار دے دیا ۔نجی نیوز چینل جی این این پر شہباز گل کی ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ ان کے نام کا تذکرہ بھی نہیں کرنا چاہتا لیکن یہ دھمکی آمیز ٹوئٹ مارشل لاءدور میں بھی کبھی نہیں دیا گیا ،ایک طرف ان کا دعویٰ ہے کہ پیمرا آزاد ہے اور دوسری طرف یہ دھمکی دے رہے ہیں ،یہ تو انہوں نے مارشل لا دور کوبھی پیچھے کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ یاد رکھیں جب 2014میں وہ اشتہاری تھے تو میڈ یا ا ن کو بھی دکھاتا تھا ،اس میڈ یا کے خلاف عمران خان کب کارروائی کریں گے ،ہم منتظر ہیں اس کے ،ایڈ وائزر امپورٹڈ ہے ،انہوں نے باہر چلے جانا ہے لیکن وزیراعظم کو چاہیے کہ دھمکیاں دینے ،پابندیا لگوانے ،نوکریوں سے نکلانے کے بجائے آزادی صحافت کو سمجھیں ۔
واضح رہے کہ شہباز گل نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ اگر مفرور مجرم نواز شریف نے اے پی سی سے خطاب کیا اور ان کا خطاب نشر ہوا تو پیمرا اور دیگر قانونی آپشن استعمال ہوں گے۔ یہ کس طرح ممکن ہے کہ ایک مفرور مجرم سیاسی ایکٹیوٹییز کرے اور بھاشن دے-شریف خاندان جھوٹ کے علاوہ کچھ نہیں بول سکتا۔ اتنے جھوٹے ہیں کہ بیماری پر بھی جھوٹ بولتے ہیں۔

مزید :

قومی -