عید میلاد النبیؐ کے پر امن انعقاد پر وزراء،انتظامیہ اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کوشاباش
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید میلاد النبیؐ کے پر امن انعقاد پر صوبائی وزراء،انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کوشاباش دی ہے-
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ عید میلاد النبیؐ کے جلوس اورمحافل میلادکی بخیر و عافیت انجام دہی میں صوبائی وزراء نے بھر پور کردار ادا کیا، شاندار انتظامات پر چیف سیکرٹری اور پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ انسپکٹر جنرل پولیس اور پولیس فورس نے دن رات محنت کرکے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا۔ پنجاب بھر کے کمشنرز، آرپی اوز،ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز نے تندہی سے فرائض سرانجام دئیے۔