چوہنگ،میلاد جلوسوں کے لئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات

  چوہنگ،میلاد جلوسوں کے لئے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر) مرکزی میلاد کمیٹی کے زیر اہتمام عید میلا دالنبی ؐ پرسب سے بڑا جلوس نکالا گیا جس کی قیادت مقامی علماء کرام، ملک محمد افضل کھوکھر ایم این اے و چیئرمین ماڈل بازار پنجاب، ملک انس محمود ایم پی اے، ملک یاسر کھوکھر مسلم لیگی رہنما، الحاج میاں منیر احمد نقشبندی  چیئرمین سنی علمائے کونسل، مذہبی، تعلیمی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے کی۔ دوسرا بڑا جلوس سیدآباد سے پیر سید رضا حیدر شاہ بخاری کی قیادت میں نکالا گیااور مزار سید آباد پر ایک عظیم الشان محفل کا بھی اہتمام کیا گیا۔مین بازار چوہنگ کو دلہن کی طرح سجایا گیا۔انجمن تاجران مین بازار چوہنگ اور میڈیکل سٹورز ایسوسیی ایشن چوہنگ نے تمام جلوسوں کو خوش آمدید کہا۔ سیکیورٹی کے حوالے سے ایس ایچ او چوہنگ ناصر حمیدنے صدر پریس کلب چوہنگ ڈاکٹر ندیم آصف چوہدری سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھانہ چوہنگ کی حدود میں 12 بڑے جلوس نکالے گئے۔  150  پولیس افسران نے سیکیورٹی کیلئے ڈیوٹیاں سرانجام دیں۔

 اور تمام جلوس اپنے اپنے مقرر کردہ راستوں سے ہوتے ہوئے باخریت منزل مقصود تک پہنچے۔