توشہ خانہ 2کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

توشہ خانہ 2کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ...
توشہ خانہ 2کیس؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ 2کیس میں درخواست ضمانت کے جلد فیصلے کی درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 3صفحات پر مشتمل محفوظ فیصلہ جاری کیا۔

سما ٹی وی کے مطابق فیصلے میں کہا گیاہے کہ پالیسی کے مطابق 5دن میں ضمانت درخواست پر فیصلہ کرنا لازم ہے،سپیشل جج سینٹرل پالیسی مینڈیٹ کے مطابق درخواست پر فیصلہ کر سکتے ہیں،عدالت نے کہاکہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کے مطابق مجسٹریٹ کو 3دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا ہے،سیشن کورٹ کو 5، ہائیکورٹ کیلئے 7دن میں ضمانت کا فیصلہ کرنا لازم ہے،خصوصی عدالت پر بھی سیشن کورٹ کیلئے دیا گیا وقت ہی لاگو ہوگا، درخواستگزار کے مطابق ان کی درخواست ضمانت بغیر وجہ التوا کاشکار ہے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار وکلا نے ضمانت درخواستوں پر جلد فیصلے کی ہدایت کرنے کی استدعا کی،ایف آئی اے کو کیس ٹرانسفر پر ضمانت درخواستیں سپیشل جج سینٹرل کے پاس زیرالتوا ہیں۔