عالیہ حمزہ کی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں درخواست ضمانت پر سماعت 23اکتوبر تک ملتوی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں درخواست ضمانت پر سماعت 23اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔
سما ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عالیہ حمزہ ایڈیشنل سیشن جج کے رو برو پیش ہوئیں۔
وکیل عالیہ حمزہ نے کہاکہ تیاری کیلئے وقت درکار، حتمی دلائل کیلئے تاریخ دے دیں،اگلے ہفتے کی تاریخ رکھ دیں، درخواست ضمانت پر دلائل دیں گے،
جج افضل مجوکہ نے سماعت 23اکتوبر تک ملتوی کردی اور ضمانت پر دلائل طلب کرلئے۔