قومی کرکٹر محمد نواز کے گھر نئے مہمان کی آمد
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قومی کرکٹر محمد نواز نے بیٹی کی پیدائش کی خبر اپنے مداحوں سے شیئر کی، جس انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
سال 2018 میں محمد نواز نے جنوبی افریقہ میں ایزدیہار سے شادی کر کے اپنی شادی شدہ زندگی کا آغاز کیا۔دونوں کی شادی میں قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی تھی جبکہ تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں تھی۔
جوڑے نے سال 2020 میں پہلے بیٹے کا استقبال کیا جس کا نام زریان خان رکھا تھا تاہم اب فیملی میں اضافہ ہوا ہے۔
محمد نواز نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ کی بےشمار رحمتوں کے ساتھ ہمارے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔