خوبصورتی مصنوعی طریقوں سے حاصل نہیں کی جاسکتی
، مادھوری نئی دہلی ( نیٹ نیوز) ماضی کی دھک دھک گرل 45 سالہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنی سدا بہار خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مصنوعی طریقوں سے حاصل نہیں کی جاسکتی بلکہ انسان کا حسن اس کے اندر کے جذبوں کا آئینہ دار ہوتا ہے، جس کا دل خوبصورت، نفرتوں سے پاک اور سچا ہو گا، اس کا عکس اس کے چہرے پر نظر آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مصنوعی طریقوں سے حسن حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ خود کو دھوکہ دیتے ہیں، اگر کسی کو پرکشش اور حسین رہنا ہے تو وہ سچی مسکراہٹ اور خلوص نیت کے ساتھ لوگوں سے ملے، خود خوش رہے اور دوسروں کو خوشیاں بانٹتا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح آپ دوسروں کو حسین نظر آئیں گے، اس کیساتھ ساتھ زندگی کو دوسرں کیلئے وقف کرنے سے اس کی ذات خود بخود لوگوں کے لئے سراپا نور بن جائیگی۔ انہوں نے اپنی دلکش مسکراہٹ کے بارے میں کہا کہ وہ منافقانہ انداز میں مسکراہٹ نہیں سجاتی بلکہ انتہائی خلوص کے ساتھ لوگوں سے مل کر اسے بکھیرتی ہیں۔