رشوت کی رقم کی تقسیم پر محکمہ تعلیم کے 2 کلرکوں میں ہاتھاپائی

رشوت کی رقم کی تقسیم پر محکمہ تعلیم کے 2 کلرکوں میں ہاتھاپائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری ( زنانہ ) سٹی کے دفتر میں 2کلرکوں کے درمیان جھگڑا ہو گیا ‘ نوبت مارکٹائی تک پہنچ گئی‘ بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
ایجوکیشن آفیسر ایلمنٹری (زنانہ ) سٹی ملتان کے دفتر میں ’’لین دین‘‘ کے معاملے پر 2کلرکوں طارق اسحاق اور ندیم کمبوہ میں تلخ کلامی ہو گئی‘ دونوں نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی ‘ دیگر سٹاف نے دونوں کو چھڑایا‘ ذرائع کے مطابق دونوں کلرکوں کے مابین ’’نذرانے‘‘ کی رقم کی تقسیم پر جھگڑا ہوا ‘ واضح رہے کہ ڈی ای او ایلمنٹری (زنانہ ) آفس میں معلمات سے شوکاز نوٹسز ‘ چھٹیوں‘ اے سی آر‘ پرموشن کیسز‘ سروس بکس اور دیگر معاملات میں رشوت وصولی کی شکایات عام ہیں ‘ ڈائریکٹر ایلمنٹری سکولز ملتان ڈویژن راؤ جاوید رفیق نے رابطے پر کہا ہے کہ واقعہ کی انکوائری کی جائے گی اور بے ضابطگی ثابت ہونے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا ۔