ڈی ایچ کیو ٹانک کے سابق ایم ایس کورونا سے جاں بحق
ٹانک (ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹانک کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خیر محمد برکی کورونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے۔
پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر خیر محمد برکی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر برکی کئی دنوں سے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
ڈاکٹر خیر محمد ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹانک اور ڈی ایم ایس لیڈی ریڈنگ ہسپتال رہ چکے ہیں۔پروونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق خیبر پختونخوا میں کورونا سے انتقال کرنے والے ڈاکٹرز کی تعداد 61 ہو گئی ہے۔