چونیاں؛ این اے 132قصور ضمنی انتخاب،سنی اتحاد کونسل کے جلسہ کرنے پر مقدمہ درج

چونیاں؛ این اے 132قصور ضمنی انتخاب،سنی اتحاد کونسل کے جلسہ کرنے پر مقدمہ درج
چونیاں؛ این اے 132قصور ضمنی انتخاب،سنی اتحاد کونسل کے جلسہ کرنے پر مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چونیاں(ڈیلی پاکستان آن لائن)قصور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 132میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں سنی اتحاد کونسل کے جلسہ کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل نے ضلعی انتظامیہ سے این او سی حاصل نہیں کیا تھا،سنی اتحاد کونسل کے رہنماؤں نے اسلحے کی نمائش کی، الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈیکٹ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کی گئی،تھانہ کھڈیاں پولیس نے تعزیرات پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا،مقدمے میں شیر افضل مروت، سردار محمد حسین ڈوگر سمیت 16رہنما نامزد ہیں،مقدمہ میں سنی اتحاد کونسل اور دیگر 600نامعلوم کارکنان بھی شامل ہیں۔