عمران خان کے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی

عمران خان کے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی
عمران خان کے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ سامنے آگئی
سورس: Instagram/imrankhan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بھانجے عمران خان نے فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی کرنے کی وجہ سے متعلق انکشاف کیا ہے، انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ  فلم ’کٹی بٹٰی‘ کی ناکامی نے ہی اُنہیں بہت زیادہ متاثر  اور فلم انڈسٹری چھوڑنے پر مجبور کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ عمران خان نے سپر ہٹ فلم جانے تو یا جانے نہ، دہلی بیلی، آئی ہیٹ لَو اسٹوری اور میرے برادر کی دلہن جیسی فلموں سے شہرت حاصل کی تھی۔روزنامہ جنگ کے مطابق  عمران خان نے اپنی فلم ’کٹی بٹی‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ اُن کے وہم و گمان میں نہیں تھا کہ یہ اُن کی آخری فلم ثابت ہوگی، وہ اپنی اس فلم اور انڈسٹری میں اپنے کیریئر سے متعلق پرجوش تھے مگر کٹی بٹی کے فلاپ ہونے پر اُن کی ہمت نے جواب دے دیا تھا۔

مزید :

تفریح -