کراٹے کومبیٹ 45 مقابلے ، قومی کپتان شاہزیب نے بھارتی کپتان کو تھپڑ جڑ دیا

کراٹے کومبیٹ 45 مقابلے ، قومی کپتان شاہزیب نے بھارتی کپتان کو تھپڑ جڑ دیا
کراٹے کومبیٹ 45 مقابلے ، قومی کپتان شاہزیب نے بھارتی کپتان کو تھپڑ جڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 دبئی(آئی ا ین پی ) دبئی میں ہونے والے کراٹے کومبیٹ 45 کے مقابلے سے قبل قومی ٹیم کے کپتان شاہزیب رند نے بھارتی کپتان رانا سنگھ کو تھپڑ جڑ دیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر گردش ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب پاکستانی اور بھارتی کپتان اسٹیج پر آمنے سامنے آتے ہیں تو شاہزیب رند رانا سنگھ کو اچانک تھپر رسید کرتے ہیں۔ تھپڑ رسید کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکی، البتہ ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ معاملے کو رفع دفع کردیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -