اعجاز چودھری کی جیل ٹرائل کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئےمقرر 

اعجاز چودھری کی جیل ٹرائل کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئےمقرر 
اعجاز چودھری کی جیل ٹرائل کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئےمقرر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ  نے  پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کی جیل ٹرائل کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 25 اپریل کو درخواست پر سماعت کرے گا ،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کررکھا ہے۔

پی ٹی آئی رہنمانے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ جناح ہاؤس کے باہر گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جو کہ قانون کے منافی ہے،درخواستگزار کو فیئر ٹرائل کا حق دیا ۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے  کر اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کا حکم دے ۔