اسرائیلی فوجیوں میں نفسیاتی مسائل و مشکلات میں اضافہ

اسرائیلی فوجیوں میں نفسیاتی مسائل و مشکلات میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


غزہ (اے پی پی) اسرائیلی فوجیوں میں نفسیاتی مسائل و مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں۔اسرائیلی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چینل دو نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ایک چوتھائی اسرائیلی فوجیوں کو جذباتی اور نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے اور فوج میں نفسیاتی بیماریوں کے علاج و معالجے کے وسائل کی کمی کے باعث، نفسیاتی مسائل کے شکار فوجیوں کی تعداد بڑھ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق فوج کے64فی صد مرد اور 34 فیصد خواتین، مختلف طرح کی نفسیاتی بیماریوں میں مبتلاء ہیں اور اسی وجہ سے وہ فوج سے بھاگ رہے ہیں۔ یہ رپورٹیں بھی سامنے آئی ہیں کہ غزہ پر پچاس روزہ حملوں کے بعد اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے۔اس جنگ کے بعد فوج کے پندرہ افسر خود کشی کر چکے ہیں

مزید :

عالمی منظر -