ڈیرہ ،میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات ،سعید شاہ صدر منتخب

ڈیرہ ،میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات ،سعید شاہ صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)میڈیسن ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کے انتخابات مکمل ہوگئے، سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اصغر علی خان مروت لندن ٹریڈرز، صدر حاجی محمد سعید شاہ گل ازغسان فارما سینٹر، نائب صدر حاجی امجد چشتی انٹر پرائزر سینٹر، نائب صدردوم ھنر خان مصطفے میڈیسن کمپنی، نائب صدر حاجی عطاء الرحمن آما ٹریڈرز ،جنرل سیکرٹری لطیف الرحمان خان منگلہ ڈرگ بنک، ایڈیشنل سیکرٹری محفوظ الرحمان خٹک ،رابطہ سیکرٹری محمد نور خان وزیر، جائنٹ سیکرٹری اور حاجی عدنان قیوم سنز جائنٹ سیکرٹری دوم حاجی سلام علی چشتی یونیک انٹر پرائزر فنانس سیکرٹری عزیز خان عزیز اینڈ کو پریس سیکرٹری عمران کان مروت جبکہ نور الحسن بلوچ ایڈوکیٹ کو لیگل ایڈوائزر منتخن کیئے گئے اجلاس میں پی سی ڈی اے کے مرحوم سینئر نائب صدر ڈاکٹر عبد العزیز شاہد کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے دوا فروشوں کیلئے انکی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اجلاس میں ڈیرہ میں غیر میعاری ادویات کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت کے حکام کیطرف سے کی گئی کاروائی کو سراہتے ہوئے اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ڈرگ انسپکٹر ز حضرات سے درخواست کی گئی کہ وہ میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز کی چیکنگ کے دوران ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کو اعتماد میں لیکر عہدیداروں کو موجودگی میں چیکنگ کریں اور دیگر اداروں کے ساتھ ملکر چیکنگ نہ کریں انہوں نے کہا کہ میڈیسن ڈسٹری بیوٹرز دواساز کمپنیوں کے بااختیار ڈیلر ہوتے ہیں اور کمپنی کی ادویات پر چون دوا فروشوں و سپلائی کر رہے ہیں۔