’حج کے دوران ایران نے سعودی عرب میں یہ کام کرنے کی تیاری کرلی ہے‘ سب سے خوفناک دعویٰ سامنے آگیا، کھلبلی مچ گئی

’حج کے دوران ایران نے سعودی عرب میں یہ کام کرنے کی تیاری کرلی ہے‘ سب سے ...
’حج کے دوران ایران نے سعودی عرب میں یہ کام کرنے کی تیاری کرلی ہے‘ سب سے خوفناک دعویٰ سامنے آگیا، کھلبلی مچ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور سعودی عرب کی مخاصمت کوئی انکشاف والی بات نہیں ہے لیکن ایرانی حکومت کے مخالف گروپ ”دی پیپلز مجاہدین آرگنائزیشن آف ایران (پی ایم او آئی)“ کا یہ دعوٰی ضرور تہلکہ خیز اور تشویشناک ہے کہ حج کے موقع پر مکہ میں موجود 20 لاکھ سے زائد زائرین کو ایرانی سپانسرڈ دہشتگردی کا خطرہ ہے۔
نیوز ویب سائٹ dailystar.co.uk کے مطابق پی ایم او آئی کے ترجمان شاہین گوبادی نے ایرانی حکومت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ایرانی حکومت نے حج کے موقع پر افراتفری پیدا کرنے کے لئے پاسداران انقلاب کے ایک سپیشل ڈویژن کی ڈیوٹی لگائی ہے۔ قدس فورس نامی یہ ڈویژن بیرون ملک کارروائیوں کے لئے ذمہ دار ہے۔ اس کی کوشش ہے کہ شدت پسندوں کو بھرتی کیا جائے اور حج کے موقع پر تباہی پھیلائی جائے۔ قدس فورس کے ارکان براہ راست اعلیٰ ترین ایرانی حکام کو رپورٹ کرتے ہیں۔ یہ لوگ کسی بھی موقع کی تلاش میں ہوں گے تاکہ حج کے موقع پر مکہ میں موجود زائرین پر حملہ آور ہوکر صورتحال کو خراب کیا جاسکے۔“
واضح رہے کہ ایک جانب ایسے سنگین الزامات عائد کرنے کے ساتھ ہی دوسری جانب گوبادی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اُن کے پاس ٹھوس معلومات نہیں ہے کہ ایران حج کے موقع پر سعودی عرب میں دہشتگردی کر سکتا ہے، البتہ وہ کہتے ہیں کہ قدس فورس اس نوعیت کی منصوبہ بندی میں ملوث ضرور ہے۔