متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کا معاہدہ ، تیونس نے بھی اپنے موقف کا واضح اعلان کر دیا

متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کا معاہدہ ، تیونس نے بھی اپنے موقف کا واضح اعلان ...
متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کا معاہدہ ، تیونس نے بھی اپنے موقف کا واضح اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تیونس کے صدر قیس سعید نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ” ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے ،دوسرے ممالک کے انتخاب میں مداخلت نہیں کریں گے اور نہ ہی ان کا مقابلہ کریں گے ،دوسرے ممالک جو چاہیں کر سکتے ہیں لیکن ہمارا موقف واضح رہے ۔“
تفصیلات کے مطابق تیونس کے صدر قیس سعید نے کیتھرج پیلس میں فلسطینی سفیر سے ملاقات کے بعد یہ اہم ترین بیان جاری کیا ہے ۔ جس میں انہوںنے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات بحالی کا کوئی ذکر نہیں کیا جبکہ انہوں نے اپنے بیان کو فلسطین کے مسئلے پر اپنے ملک کے مضبوط موقف سے جوڑا ۔
ان کا کہناتھا کہ ” ہم دیگر ممالک کے انتخاب میں مداخلت نہیں کریں گے اور نہ ہی مقابلہ کریں گے ، ہم ریاستوں کی مرضی کا احترام کرتے ہیں جیسا کہ وہ اور ان کے عوام اپنے فیصلے لینے میں آزاد ہیں ۔فلسطینی عوام کے حقوق کو اس وقت تک کوئی ختم نہیں کر سکتا جب تک وہاں آزاد لوگ موجود ہیں ۔“انہوں نے واضح کیا کہ دوسرے ممالک جو چاہیں کر سکتے ہیں، مگر ہمارا مو¿قف واضح ہے، ہمارا موقف وہی ہے جو فلسطینیوں کا ہے، جو پوری عرب قوم کا ہے، صہیونی ریاست نے فلسطینی قوم کو حقوق سے محروم کیا ہے، تیونسی قوم اہل فلسطین کے حق کے ساتھ ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات میں تعلقات بحالی کا معاہدہ طے پا گیاہے تاہم تیونس کی جانب سے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیاہے بلکہ انہوں نے کھل کر فلسطین اور اس کے موقف کی حمایت کی ہے ۔